ریلوے کاؤنٹر، میٹرو ریل اور سرکاری بسوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹ کل سے نہیں چلیں گے۔پہلے جاری ہدایت کے مطابق، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ہی ریلوے کے ٹکٹ کاؤنٹر پر، ریاستی نقل و حمل کارپوریشنز کی بسوں اور میٹرو ٹرینوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹوں کا
استعمال 15 دسمبر تک کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔لیکن، وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ اب ٹرین ٹکٹ، میٹرو اور سرکاری بسوں کے لئے رعایت کی مدت کم کرکے 09 دسمبر کر دی گئی ہے اور ہفتہ سے ریلوے، میٹرو ریل اور ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں 500 روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گے۔